بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت میں بدترین ہیٹ ویو، کئی پرندے ہیٹ سٹروک کا شکار، برڈ ہسپتال میں داخل

نئی دلی (نیوزڈیسک) بھارت ان دنوں بدترین ہیٹ ویو کا سامنا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں انسانوں کے ساتھ ساتھ پرندے بھی متاثر ہو  رہے ہیں۔ گرو گرام میں ہیٹ ویو کی لپیٹ میں کچھ پرندے بھی آئے ہیں جنہیں برڈ ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق برڈ ہسپتال کے ڈاکٹر راج کمار نے بتایا کہ کچھ پرندے ہیٹ سٹروک کا شکار ہوئے ہیں جنہیں خیراتی برڈ ہسپتال میں لایا گیا ہے،  اپریل کے آخری ہفتے سے ہی پرندوں میں ہیٹ سٹروک کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اب تک 198 پرندے ہیٹ ویو کی زد میں آچکے ہیں۔

شمالی بھارت میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چھ سے سات دنوں کے دوران دارالحکومت دلی، پنجاب ، ہریانہ اور اتر پردیش میں درجہ حرارت  میں زیادہ اضافہ نہیں ہوگا، آج دلی میں بارش سے ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آئے گی۔