اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت 3سال ختم ہو گئی ہے اس لیے اب گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید ہوں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ رضا باقر کے بعد ڈاکٹر مرتضیٰ سید گورنر اسٹیٹ بینک کا عہد سنبھالیں گے
،لیکن ان کے عہدہ سنبھالنے تک سینئر ترین ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مرتضیٰ سید آئی ایم ایف کا بھر پور تجربہ رکھتے ہیں ،اس لیے ان کویہ اہم ذمہ داری سونپ رہے ہیں۔









