کراچی (نیوز ڈیسک )رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو گزشتہ ہفتے سندھ کابینہ میں بطور وزیر اطلاعات شامل کیا گیا تھا لیکن اب ان کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ شرجیل میمن کو کابینہ کا حصہ بنانے کیلئے اویس قادر شاہ کو کابینہ سے نکالا گیا تھا اور شرجیل میمن کو وزیر اطلاعات سندھ کا قلمدان سونپا گیا ،کیونکہ اویس قادر شاہ کے پاس محکمہ ٹرانسپورٹ کی وزارت تھی اس لیے یہ وزارت بھی اب شرجیل میمن کو دے دی گئی ہے ۔









