بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا بڑا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک،ایک سپاہی شہید

راولپنڈی(ممتاز نیوز) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کرتے ہوئے 6دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا ایک بہادر سپاہی شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے بارے میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ 8 زخمی ہوئے ،دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد،دہشت گردی کی کارروئیوں میں ملوث تھے اور انہوں نے ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیاں کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا تھا ،فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی عبدالحکیم جس کی عمر 33سال بتائی جارہی ہے وہ شہید ہوگیا ہے ،شہید سپاہی کا تعلق ضلع نصیر آباد سے ہے ،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ مقامی شہریوں نے پاک فوج کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں کی گئی کارروائی کو سراہا اور اپنی طرف سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔