بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی برادری فلسطینیوں کا قتل عام رکوائے،مریم نواز

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے فلسطینیوں سےیک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری فلسطینیوں کا قتل عام رکوائے ،دنیا بھر کے انصاف اور انسانیت پسند عوام بےگناہوں کا خون بہنے سے روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ،نہتے اور محصور فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری جنگی جرائم ہیں ۔
اتوارکواپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ ہسپتالوں، قافلوں، نہتی آبادیوں پر حملے بہادروں اور قانون پر چلنے والی اقوام کا شیوہ نہیں،فلسطینیوں کے قتل عام پر اسلامی دنیا کے عوام میں شدید غم و غصہ ہے، اسلامی ممالک کی قیادت عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرے ،اسلامی دنیا امن کے قیام، تنازعہ فلسطین کے منصفانہ حل اور محصور فلسطینیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھ کر کردار ادا کرے ،محصور فلسطینیوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے۔