بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جعلی پاسپورٹ کا اجراء: تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: پاکستان سے 12 ہزار 96 مبینہ جعلی پاسپورٹ کے اجراء کے معاملے پر وزارت داخلہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔

سعودی حکومت نے 12 ہزار 96 مبینہ جعلی پاسپورٹ پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کیے، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ڈاریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفیٰ جمال کریں گے، اس کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری ایف ائی اے وزارت داخلہ، ایف ائی اے اور نادرا کے نمائندہ کمیٹی میں شامل ہوں گے جبکہ اسٹنٹ ڈاریکٹر ایڈمن پاسپورٹ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کمیٹی پاسپورٹ کے اجراء میں کوتاہی کا پتہ لگائے گی، کمیٹی اس بات کا بھی بھی تعین کرے گی کہ کن ادراروں کی ملی بھگت سے جعلی پاسپورٹ استعمال ہوئے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کمیٹی پاسپورٹ ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی ذمہ داری کا تعین کرے گی، مستقبل میں ان خطرات کو کیسے روکا جا سکتا کمیٹی تجاویز بھی جمع کرائے گی۔