اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری، ڈاکٹرعاصم اور رخسانہ زبیری بھی موجود تھے۔
سابق صدر نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور انتخابات سے متعلق بات چیت ہوئی۔









