بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہیدوں کا لہو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے عہد کی تجدید ہے، شہباز شریف

لاہور(ممتازنیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کی تحسین، شہید ساجد اعظم اور شہید وارث خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سپاہی ساجد اعظم اور سپاہی وارث خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کی، قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔
منگل کواپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ شہیدوں کا لہو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے عہد کی تجدید ہے ،ساجد اعظم اور وارث خان جیسے قوم کے قابل فخر بہادر بیٹے پاکستان اور عوام کی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے ،شہباز شریف کی شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا