بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بدقسمتی سے ملک گزشتہ چار سال انارکی کا شکار رہا ، ایک دوسرے کے خلاف نفرتیں پیدا کی گئیں، احسن اقبال

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ چارسال میں گزشتہ حکومت نے بیس ہزار ارب قرضہ لیکر ایک ڈالر کا پراجیکٹ نہیں لگایا گیا۔ جدہ میں پاکستان کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں پاکستان کے بیرون ملک تمام دوست ممالک کو ناراض کیا گیا،ہمارے بہترین دوست چین کو ناراض کیا گیا، چار سال چین نے سی پیک پر ایک۔ڈالر خرچ نہیں کیا،سعودی عرب جیسے ہمارے ہمدرد ملک نے سرد مہری کا مظاہرہ کیا گیا ،یورپین یونین کو دھمکیاں دی گئیں ،امریکہ بھی ہماری معیشت کا حصہ ہے، اس پر الزام لگادیا کہ حکومت ہٹانے کی سازش کی ہے۔اسطرح حکومت کیسے چل سکتی ہے دنیا میں تنہا رہ کر حکومت کس طرح کام کرسکتی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک گزشتہ چار سال انارکی کا شکار رہا ہے اور عوام میں ایک دوسرے کے خلاف نفرتیں پیدا کی گئیں، جو اب بیرونی دنیا میں بھی ایک سابقہ حکومتی جماعت نے پھیلا دی ہیں یہ نفرتیں ملکوں کو تباہ کردیتی ہیں۔وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ایک جماعت ملک کے اداروں کو بدنام کرنے ٹھیکہ اٹھائے ہوئے ہے ،عدالتوں کا کام آئین کی پاسداری ہے اگر ہم اسکا احترام نہیں کرینگے تو عدالت کا فرض ہے اگر رات بارہ بجے عدالت نہ کھلتی تو عدالت کٹہرے میں کھڑی ہوتی کہ آئین پر حملہ آپ نے کیوں اقدام نہیں کیا۔احسن اقبال نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق میں ہے مگر دنیا میں کہیں بھی بذریعہ کمپویٹر کامیاب نہیں سب سے بہتر بیلٹ کا طریقہ ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ہماری سمندر پاکستانیوں کی بڑی تعداد خلیج میں ہے وہاں اکثر ممالک میں اجازت ملنا بھی مسئلہ ہے۔احسن اقبال نے کہا ہم انتخابی اصلاحات پر کام کررہے ہیں ،سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے مسئلے کا بھی حل نکال لیں گے۔مدینہ منورہ میں حالیہ واقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جہاں مدینہ منورہ ہے دوم روضہ رسول جہاں اونچی آواز سے بات بھی ہمارے مذہب کا حصہ نہیں۔اس شرمناک واقع کے بعد سعودی عرب میں موجود دیگر ممالک کے لوگ ہمیںلعنت ملامت کررہے ہیں۔قونصل جنرل خالد مجید نے ابتداءمیں وزیر منصوبہ بندی کو قونصلیٹ میں خوش آمدید کہا۔