بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگراں وزیراعظم سے روسی صدر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 

بیجنگ: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی صدر نے کہا کہ خطے کی معاشی ترقی کے لیے سلامتی یقینی بنانا ضروری ہے، خطے کی معاشی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ضروری ہے، عالمی سطح پر غذائی تحفظ کے لیے روس اقدامات کررہا ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں، روس نے غریب افریقی ممالک کے لیے اناج کی فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے دونوں ممالک یکساں مؤقف رکھتے ہیں، توانائی کے شعبے میں روسی سرمایہ کاروں کاخیرمقدم کریں گے۔

نگراں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے دوطرفہ تعاون ضروری ہے، بطور سینیٹر روس کا دورہ کرچکا ہوں۔