لاہور ہائیکورٹ نے خاور مانیکا کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے اور آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 14نومبر تک ملتوی کردی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔
خاور مانیکا نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی ہے۔
واضح رہے کہ خاور مانیکا نے ضمانت پر رہائی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر لاہور ہائیکورٹ آفس نے ان کی درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔









