بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرامن انتقال اقتدار ہماری اولین ترجیح ہے،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید اخونزادہ چٹان کی الگ الگ ملاقاتیں،ملاقاتوں میں آئندہ عام انتخابات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئےنگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نگران حکومت کا بنیادی مینڈیٹ انتخابات کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا اور انتخابی عمل کی نگرانی کرنا ہے،نگران حکومت صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنائے گی۔