بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر اہلکار بائیڈن کی غزہ پالیسی پر مستعفی

واشنگٹن: اسرائیل کی مسلسل حمایت پر امریکی انتظامیہ میں بھی پالیسی فیصلوں کے خلاف آواز اٹھنے لگی، امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر اہلکار جوش پال نے بائیڈن کی غزہ پالیسی پر استعفیٰ دے دیا۔
اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی پر اعتراض کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر اہلکار جوش پال کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کی ایک فریق کی اندھادھند حمایت غیرمنصفانہ اور تباہ کن ہے جو امریکی اقدار کے خلاف پالیسی فیصلوں کا سبب بن رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جوکچھ ہو رہا ہے اسے وہ بدل نہیں سکتے تھے، اس لیے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا،گزشتہ 10 رو ز سے صورت حال دیکھ رہے تھے اور خود کو بےاختیار محسوس کر رہے تھے۔
انہوں نےکہا کہ امریکی نظام میں ٹھوس اختلاف رائےکی کوئی گنجائش نہیں ہے اور یہی چیز انہیں اس فیصلےکی طرف لےگئی، محکمہ خارجہ کے بہت سے ساتھیوں نے میرے لیے حمایت کے جذبات کا اظہا کیا ہے۔
جوش پال کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے دفاع کے حق میں اور کتنے فلسطینی بچوں کو مرنا پڑے گا؟ فلسطینیوں کی اکثریت حماس نہیں، فلسطینی عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے فوری طور پر جوش پال کے فیصلے پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جوش پال 11 سال سے زائد عرصے سے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیورو آف پولیٹیکل اینڈ ملٹری افیئرز کے کانگریسی اور عوامی امور کے ڈائریکٹر رہے ہیں۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے