بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

بچوں کی شہادتوں پر الاقصیٰ اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کا صبر لبریز

غزہ: اسرائیلی فوج کی بمباری سے معصوم بچوں کی شہادتوں پر الاقصیٰ اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کا صبر جواب دے گیا۔

خاتون ڈاکٹر اسرائیلی فوج کی بربریت دیکھ کر میڈیا کے سامنے رو پڑیں اور دہائیاں دیتی نظر آئیں۔

غزہ کے معصوم بچوں کی شہادتوں پر الاقصیٰ اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کا صبر جواب دے گیا، ان کی دہائیوں نے دل دہلا دیے۔
خاتون ڈاکٹر نے کہا کہ ان ننھی کلیوں کا کیا قصور تھا، انہوں نے کیا گناہ کیا تھا،کیا کریں کہاں جائیں، ان معصوموں کی میتوں کو کہاں رکھیں، یہاں تو دو گز جگہ بھی نہیں بچی۔

غزہ کے ہسپتالوں میں جگہ اور دوائیں ختم ہونے لگیں، زخمیوں کو بے ہوش کیے بغیر آپریشن ہونے لگے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ جن کے جینے کی امید باقی ہے ان کی زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، باقیوں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں، صحن میں، آپریشن تھیٹرز میں اور ایمرجنسی رومز کی زمین پر سیکڑوں افراد پڑے ہیں، اکثریت معصوم بچوں کی ہے۔
ایک حملے میں 500 فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں دوسرا بڑا حملہ کردیا۔

اسرائیلی فوج نے آدھے گھنٹے تک اسپتالوں کے قریبی علاقوں میں بم برسائے۔ اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 3700 سے زیادہ ہوگئی۔
غزہ کے مزید اسپتالوں کو بھی اسرائیل نے نشانے پر رکھ لیا اور ایک ہی روز میں مزید 433 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق القدس اور الشفا اسپتال اور ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر کے قریبی علاقوں پر 30 منٹ تک بمباری کی گئی جبکہ غزہ سٹی اور جنوبی علاقوں میں بھی رہائشی عمارتوں پر تازہ حملے کیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت مزید کئی فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں مغربی کنارے کے علاقوں رملہ اور نابلوس میں بھی اسرائیلی فورسز نے 5 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 3 ہزار 700 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 12 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 69 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں زخمیوں سے بھرے اسپتال پر بمباری کی تھی جس سے بچوں اور خواتین سمیت 500 فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں شدید زخمی ہو گئے تھے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے