بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

امریکی صدر نے غزہ جنگ کو یوکرین سے جوڑ دیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ جنگ کو یوکرین سے جوڑ دیا، روسی صدر پیوٹن کا حماس سے موازنہ بھی کیا جبکہ اسرائیل اور یوکرین کے لیے کانگریس سے مزید فنڈنگ مانگ لی۔

ٹی وی پر اپنے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ پڑوسی جمہوریت کو مکمل طور پر ختم کرنے کا ارادہ دونوں میں مشترک ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکا فلسطینی عوام کے وقار اور خود ارادیت کے حق کے لیے پُرعزم ہے، حماس کے دہشت گردوں کی کارروائیاں اس حق کو چھین نہیں سکتیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل میں ایسے لوگوں کو دیکھا جو مضبوط، پُرعزم، صدمے اور گہرے درد میں ہیں۔

’فلسطینیوں کی زندگی کے المناک نقصان سے دل شکستہ ہوں‘
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بھی بات کی، فلسطینیوں کی زندگی کے المناک نقصان سے دل شکستہ ہوں، غزہ اسپتال میں ہونے والا دھماکا اسرائیلیوں نے نہیں کیا تھا۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ہم معصوم فلسطینیوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے جو صرف امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، حماس اور پیوٹن مختلف خطرات کی نمائندگی کرتے ہیں۔

’حماس کا مقصد اسرائیل کی تباہی اور یہودیوں کا قتل ہے‘
امریکی صدر نے کہا کہ حماس کا مقصد اسرائیلی ریاست کی تباہی اور یہودیوں کا قتل ہے، حماس فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی، حماس فلسطینی شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہے، اس کی وجہ سے بے گناہ فلسطینی خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا اور خطے کے شراکت دار مشرقِ وسطیٰ کے بہتر مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں، اسرائیل کی دفاعی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے کانگریس سے بل پاس کرنے کا کہا، اسرائیل سے کہا جنگی قوانین کے مطابق چلے، شہریوں کی ہر ممکن حفاظت کی جائے۔

’غزہ کو خوراک، پانی، ادویات کی فوری ضرورت ہے‘
جوبائیڈن نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو خوراک، پانی اور ادویات کی فوری ضرورت ہے، غزہ میں فلسطینی شہریوں کے لیے انسانی امداد کی پہلی کھیپ کے لیے معاہدہ کیا گیا ہے۔

’اسرائیلی اور فلسطینی یکساں امن کیساتھ رہنے کے مستحق ہیں‘
انہوں نے مزید کہا کہ حماس چوری نہ کرے تو فلسطینیوں کے لیے امداد کی مسلسل فراہمی کا ایک کھلا راستہ فراہم کریں گے، ہم امن اور دو ریاستی حل سے دستبردار نہیں ہو سکتے، اسرائیلی اور فلسطینی یکساں طور پر تحفظ، وقار اور امن کے ساتھ رہنے کے مستحق ہیں۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے