بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان کی بولنگ لائن پر تبصرہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں عرفان پٹھان نے کہا کہ بنگلورو کی فلیٹ پچ پر 5 وکٹیں لینا پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی کی اعلیٰ کوشش ہے۔
On this flat Bengaluru pitch getting a 5 wicket haul is top effort by Shaheen Afridi. Apart from him Pakistan bowling looking toothless! #PAKvAUS
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 20, 2023
عرفان پٹھان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ پاکستانی ٹیم کی بولنگ بے ضرر دکھائی دی۔
یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023ء کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 368 رنز کا ہدف دےدیا۔
پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے 8 اوورز میں 83 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔









