آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا سے 62 رنز کی شکست کے بعد محمد عامر، عماد وسیم اور عبد الرزاق نے ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
جیو نیوز کے پروگرام ‘ہارنا منع ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ شروع سے ایک بات کررہا ہوں کہ آؤٹ آف دی باکس کھیلنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو زیادہ تجربہ ٹی ٹوئنٹی کا ہے، ون ڈے میچز یہ لوگ بہت کم کھیلے ہیں، انہیں یہ ہی اندازہ نہیں کہ مڈل میں بولنگ کیسی کرانی ہے، جو گیندیں مڈل اوورز میں پھینکنی چاہیے تھیں وہ آخر میں کرائی گئیں۔
محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ دو اوورز میں پتا چل جاتا ہے کیسی بولنگ کرانی ہے۔
آل راؤنڈر عماد وسیم بولے یہ ہی کھلاڑی تین سال سے کھیل رہے ہیں۔
سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ہم پچھلے کئی سالوں سے چھوٹی ٹیموں سے کھیل رہےہیں ، جب اچھی ٹیموں سے کھیلتے ہیں تو ان سے سیکھتے ہیں۔









