بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

کینیڈا کے ساتھ تعلقات ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں،بھارت

نئی دہلی: بھارت نے کہا ہے کہ اس کے کینیڈا سے تعلقات ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں ۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اتوار کو ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس وقت تعلقات ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں جو مسائل درپیش ہیں وہ کینیڈا کی سیاست کے ایک مخصوص طبقے اور وہاں سے نکلنے والی پالیسیوں کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ انڈین حکومت اس بات پر ناراض ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ جون میں برٹش کولمبیا میں ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل میں انڈین ایجنٹ ملوث ہو سکتے ہیں۔ انڈیا اس الزام کی تردید کرتا ہے۔
کینیڈا کو جمعرات کو انڈیا سے اپنے 41 سفارت کاروں کو واپس بلانا پڑا کیونکہ نئی دہلی نے یکطرفہ طور پر ان کی سرکاری سفارتی حیثیت کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس سے اگلے روز جمعے کو جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈین سفارت کاروں کے خلاف انڈین حکومت کا کریک ڈاؤن دونوں ممالک کے لاکھوں لوگوں کے لیے معمول کی زندگی کو مشکل بنا رہا ہے۔
انڈین وزیر خارجہ جے شنکر کا کہنا تھا کہ انڈیا نے ویانا کنونشن کے تحت سفارتی توازن کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ’ہمیں کینیڈین حکام کی جانب سے ہمارے معاملات میں مسلسل مداخلت پر تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے اس کو عوامی سطح پر زیادہ نہیں اچھالا۔ میرا خیال ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید چیزیں سامنے آئیں گی اور لوگ سمجھ جائیں گے کہ ہمیں ان میں سے بہت سے لوگوں کے ساتھ مسئلہ کیوں تھا جو ہم نے یہ کیا۔
کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ انڈیا کا موقف غیرمعقول ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ یہ سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کی واضح خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے