لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ( ن ) کی مرکزی رہنما مریم نواز کے جلسوں کی تاریخوں میں ردوبدل کر دیا گیاہے اور نئی تاریخوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔ مریم نواز کا 8 مئی کو اوکاڑہ کا جلسہ اب 23 مئی کو ہو گا جبکہ مریم نواز کل اٹک میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گی۔ دوسری جانب مریم نواز شانگلہ میں 7 مئی جبکہ صوابی میں 11 مئی کو جلسے سے خطاب کریں گی ۔صوبہ خٰبر پختونخوا کے جلسوں کی میزبانی وزیراعظم کےمعاون خصوصی امیر مقام کریں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق مریم نواز 15مئی کو گجرات20مئی کو سرگودھا اور 23مئی کو اوکاڑہ میں جلسہ کریں گی جبکہ مریم نواز اور وزیر اعظم شہباز شریف یوم تکیبر پر 28مئی کو بہاولپور میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
مریم نواز کے جلسوں کی تاریخوں میں ردوبدل ،نئی تاریخوں کا اعلان،اٹک میں جلسہ کل ہو گا








