بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

غزہ میں جنگ بندی کامعاملہ،جنرل اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر طلب

جنیوا: غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے رکن ممالک کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے پیدا ہونے والی صورتحال پر کونسل کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اب تک اسرائیل حماس جنگ سے متعلق کسی قرارداد پر اتفاق کرنے میں ناکام رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ثابت ہوا تھا۔

جس میں روس کے انسانی بنیادوں پر جنگ میں توقف کے مطالبے کے مسودے کے متن کی 15 میں سے صرف 5 رکن ممالک نے حمایت کی تھی۔ امریکا، برطانیہ اور فرانس نے اس متن میں حماس کی مذمت نہ کرنے کو ناقابل قبول غلطی قرار دیا تھا۔

روس کا مسودہ مسترد ہونے کے بعد امریکا نے برازیل کی طرف سے پیش کی گئی دوسری قرارداد کو اس اعتراض کے ساتھ ویٹو کر دیا کہ اس کے بقول متن میں اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کا ذکر نہیں تھا۔

اس طرح گزشتہ ہفتے ہونے والا یہ اجلاس اس اہم مسئلے پر منقسم نظر آیا اور کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا تھا۔تاہم اب اردن سمیت کئی عرب ممالک، روس، شام، بنگلا دیش، ویتنام اور کمبوڈیا کی جانب سے جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس سے باضابطہ طور پر ایک اور اجلاس کی درخواست کی گئی ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے