بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

حماس سے جنگ بندی پر بات چیت تمام یرغمالیوں کی رہائی کے بعد ہوگی، صدر بائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں کوئی بھی بات چیت صرف اسی صورت میں ہو سکتی ہے جب حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک ایونٹ میں جوبائیڈن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ یرغمالیوں کے لیے جنگ بندی کے معاہدے کی حمایت کریں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ہمیں ان یرغمالیوں کو رہا کرانا چاہیے اور پھر ہم بات کر سکتے ہیں۔

جو بائیڈن کا یہ بیان اس کے فوراً بعد سامنے آیا جب حماس نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل سے اغوا کی گئی مزید دو خواتین کو رہا کر دیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ”ایکس“ پر کہا کہ وہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے دو اسرائیلی شہریوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور غزہ میں باقی تمام یرغمالیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے بھی ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بعض یورپی ممالک غزہ میں جنگ بندی چاہتے ہیں۔ مگر یہ جنگ بندی کی گئی تو اس کا فائدہ حماس کو ہو گا۔

میتھیو ملر نے رپورٹرز سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’جنگ بندی حماس کو نہ صرف جنگی کیفیت سے نکل کر آرام کا موقع دے گی بلکہ اسرائیل کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لیے از سر نو خود کو تیار کر لے گی۔‘

امریکی ترجمان نے کہا ’آپ سمجھ سکتے ہیں۔ جنگ بندی سے واضح اور کلی طور اسرائیل کے لیے ناقابل برداشت صورت حال پیدا ہو جائے گی۔ جیسا کہ یہ کسی بھی دوسرے ملک کے لیے قابل برداشت نہیں ہو گی کہ دہشت گردانہ حملہ جاری رہے اور اس کے لیے دہشت گردی کا خطرہ اس کی سرحدوں پر پہنچ جائے۔ ’

واضح رہے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے پیر کے روز کہا تھا ’یورپی بلاک کے رہنما توقع کرتے ہیں کہ وہ جنگ بندی کے مطالبے کی حمایت کریں گے تاکہ امدادی سرگرمیاں ممکن ہو سکیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میں یقین رکھتا ہوں جنگ میں انسانی بنیادوں پر آنے والے وقفے کے نتیجے میں امدادی کارکنوں کو سہولت ملے گی، بے گھر ہو چکے شہریوں کو شیلٹر میں آنے کا موقع ہو گا، یہ وہ چیزیں ہیں جن کی یورپی لیڈر حمایت کریں گے۔‘

قبل ازیں، جمعرات کو امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اس سوال کے جواب میں کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش کی درخواست پر آپ کا ردعمل کیا ہے؟ کہا کہ یہ ہماری پالیسی نہیں ہے، ہم اپنے دفاع میں اسرائیل کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے