’کافی ود کرن‘ کے آٹھویں سیزن کی افتتاحی قسط کا پہلا پرومو لیک ہوگیا، بالی ووڈ کی معروف جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو اس لیک پرومو میں اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پروائرل اس لیک ویڈیو میں کرن جوہر نے سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جو ’بالی ووڈ رائلٹی‘ دپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ کو کافی کاؤچ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
’ریڈٹ‘ پر لیک ہونے والے اس پرومو میں کرن دپیکا سے پوچھتے ہیں کہ رنویر کے علاوہ ان کی بہترین کیمسٹری کس کے ساتھ ہے، جس پر اداکارہ نے ریتھک روشن کا نام لیا۔
اداکارہ کے اس جواب نے کرن اور رنویر دونوں کو حیران کردیا۔
دیپکا سدھارتھ آنند کی ایکشن فلم ’فائٹر‘ میں ہریتھک روشن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، فلم 25 جنوری 2024 کو ریلیز کی جائے گی۔
View this post on Instagram
وائرل ویڈیو میں میزبان کو رنویرسنگھ سے 2015 میں دپیکا سے منگنی سے متعلق سوال کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، تین سال قبل اٹلی کے لیک کومو میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ ے تھے۔
Deepika Padukone and Ranveer Singh in Koffee With Karan Season 8 Episode 1 promo 🖤#DeepikaPadukone #RanveerSingh #KoffeeWithKaran pic.twitter.com/Ox2BZTHmKG
— Deepika Padukone Fanpage (@pikashusbandd) October 22, 2023
’کافی ود کرن‘ کے ساتویں سیزن میں عامر خان، کرینہ کپور، رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ سے لے کر سمانتھا روتھ پربھو، اکشے کمار، انیل کپور اور ورون دھون سمیت کئی بڑے ستاروں نے شرکت کی تھی۔
شو کی آخری قسط کا اختتام ’کافی ایوارڈز‘ کے ساتھ ہوا تھا، جیوری پینل میں کامیڈین تنمے بھٹ، انفلوئنسر کوشا کپیلا اور نیہاریکا این ایم اور اداکار و کامیڈین دانش سیت شامل تھے۔
وائرل پرومو کی قسط کو 26 اکتوبر کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پرنشر کیا جائے گا۔









