ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی(lionel messi) نے اپنے ملک کے شائقین کو جذباتی انداز میں الوداع کہہ دیا۔
بیونس آئرس کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اپنے آخری عالمی میچ میں میسی نے شاندار گول بھی اسکور کیا، جبکہ ارجنٹینا نے بینن کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
مزید پڑھیں:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی، محمود اچکزئی کا کیا کردار رہا؟
میسی کو الوداع کہنے کے لیے اسٹیڈیم میں 85 ہزار شائقین موجود تھے، جنہوں نے اپنے محبوب کپتان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
لیونل میسی نے ارجنٹینا کو طویل انتظار کے بعد 2022 میں ورلڈ کپ کا فاتح بنایا تھا۔ ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ میسی نے ارجنٹینا کی قومی ٹیم کے لیے ایک یادگار دور مکمل کیا۔









