بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

سلامتی کونسل، اسرائیلی حمایت میں امریکی قرارداد روس اور چین نے ویٹو کردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کی حمایت میں پیش کی جانے والی امریکی قرارداد روس اورچین نے ویٹو کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں امریکا کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں قرارداد پیش کی گئی تاہم روس اور چین کی جانب سے ویٹو کئے جانے پر ناکام ہوگئی۔
امریکی قرارداد کی حمایت میں 10 ووٹ پڑے جبکہ متحدہ عرب امارات ( یواے ای ) نے مخالفت میں ووٹ دیا اور برازیل اور موزمبیق نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ ہی نہیں لیا۔
امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد میں فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت تک نہیں کی گئی۔
روسی مندوب نے قرارداد کی ناکامی کا ذمہ دارامریکا کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرارداد میں اسرائیلی حملوں کا جواز پیش کیا گیا، اسرائیل کو اپنے دفاع کے نام پر کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔
روسی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ امریکا سلامتی کونسل کے فیصلوں کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔
چینی مندوب نے کہا کہ جنگ بندی انسانی بنیادوں پر ہونی چاہیئے، سیاسی بنیادوں پر نہیں، غزہ میں بلا روک ٹوک امداد فراہمی کی اجازت ہونی چاہیئے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے روس اور چین کے فیصلے کو سراہا گیا۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے