بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور دیگر شہروں پر راکٹ حملے

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور دیگر شہروں پر حماس نے راکٹ حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ اسرائیل جنگوں میں پہلی بار مسلسل 3 دن کئی بار تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب، یافا اور دیگر اسرائیلی شہروں میں راکٹوں سے تباہی ہوئی، اسرائیلی شہر رحوفوت میں ہائی ٹرانسمیشن لائن پر راکٹ لگنے سے بجلی معطل ہوگئی۔

اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایک راکٹ اسرائیلی علاقے الکریاہ میں بھی گرا اور ہنگامی سائرن بجنے سے الکریاہ میں اسرائیلی عسکری کونسل کا اجلاس روکنا پڑا۔

’اسرائیلی حکومت کو غزہ میں قید اسرائیلیوں کی پرواہ نہیں‘
اسرائیلی میڈیا کے مطابق قید اسرائیلیوں کے رشتے داروں نے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کو غزہ میں قید اسرائیلیوں کی پرواہ نہیں۔

’اسرائیل پر راکٹ حملے غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواب‘
دوسری جانب القسام بریگیڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل پر تازہ راکٹ حملے غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواب ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار
علاوہ ازیں 7 اکتوبر سے مسلسل فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے بعد اب بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7028 ہو گئی ہے جبکہ 18 ہزار 500 فلسطینی زخمی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شہداء میں 3000 سے زائد بچے اور 1700سے زائد خواتین شامل ہیں۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے