بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی مداخلت کا شوشہ فلاپ ڈرامہ، انتشار نہیں پھیلانے دینگے،نویدقمر

 شیخ بھرکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہاہے کہ امریکی مداخلت کا شوشہ ایک فلاپ ڈرامہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید نوید قمر نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ثابت ہو ئی جس نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا۔
نوید قمر کا کہنا تھا کہ عوام پر مہنگائی مسلط کردی اور جمہوریت و پارلیمنٹ کو نقصان پہنچایا، آئین سے ایسا کھلواڑ پہلے نہیں ہوا جو عمران خان حکومت نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید کا خیال ہے کہ فوج مداخلت کرے اور پھر ان کی مرضی کے انتخابات ہوجائیں تو ایسا بالکل نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور کسی کو انتشار نہیں پھیلانے دیا جائے گا تاہم کوئی اپنا شوق پورا کرنا چاہتا ہے تو کرلے عوام ہمارے ساتھ ہیں۔