بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

طیب اردگان کی سخت تقریر پر اسرائیل نے ترکیہ سے سفارتی عملہ واپس بلالیا

استنبول(نیوزڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردگان کی سخت تقریر کے بعد اسرائیل نے ترکیہ سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلالیا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ وہ ترکیہ کی جانب سے بڑھتے ہوئے بیانات کی روشنی میں اپنے تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے کے لیے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا رہے ہیں۔ اسرائیل کے وزیر توانائی اسرائیل کاٹز نے کہا کہ طیب اردگان نے ریلی میں اپنا اخوان المسلمون کا اصلی چہرہ بے نقاب کیا ہے۔
قبل ازیں ترک صدر نے ہفتے کو استنبول ایئرپورٹ پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ریلی سے خطاب کیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں ترکی اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں ایک گھناؤنا قتل عام کیا جا رہا ہے جس پر ہم اسرائیل کو دنیا کے سامنے جنگی مجرم کے طور پر پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان سے پہلے کتنے معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑیں گے؟، غزہ میں ہونے والے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھ امریکا اور مغرب بھی برابر کے شریک ہیں۔
طیب اردگان نے کہا کہ اسرائیل گزشتہ بائیس دنوں سے غزہ میں جنگی جرائم کر رہا ہے اور مغربی سیاست دانوں سے لے کر میڈیا تک سب قتل عام کو جائز قرار دینے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ اگر امریکا اور مغرب اسرائیل کی پشت پر نہ ہوں تو اسرائیل تین دن میں ختم ہو جائے گا۔ کیا مغرب دوبارہ صلیبی جنگ شروع کرنا چاہتا ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ ابھی مرا نہیں بلکہ اپنی پوری قوت کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم نے اپنی جس طاقت کا مظاہرہ لیبیا اور کاراباغ میں دکھایا ہے، مشرق وسطیٰ میں تمہیں ویسی ہی طاقت کا مظاہرہ دکھائیں گے۔
ترک صدر نے کہا کہ فلسطین 1947 میں کیا تھا؟ آج کیا ہے؟ اسرائیل یہاں کیسے پہنچا؟ آپ کیسے داخل ہوئے؟ آپ ایک قابض ہیں، آپ ایک تنظیم ہیں۔ مغرب اسرائیل کا مقروض ہے لیکن ترکی نہیں اس لیے ہم بلا جھجک بات کرتے ہیں۔ مغرب کی گناہوں کی کتاب ایک بار پھر اپنی حدوں سے تجاوز کر گئی ہے، اسرائیل مغربی حمایت کے بغیر ایسے مظالم کا ارتکاب نہیں کر سکتا۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے