بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

صدر منتخب ہوا تو مسلمانوں پر سفری پابندیاں عائد کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہودیوں کے کنوینشن سے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ دوبارہ منتخب ہونے پر وہ مسلمانوں پر سفری پابندیاں عائد کریں گے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن یہودی اتحاد کی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ’ہم انتہا پسند اسلامی دہشت گردوں کو اپنے ملک سے باہر رکھیں گے۔
سال 2017 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چند مسلمان ممالک سے آنے والوں پر سفری پابندیاں عائد کر دی تھیں جن میں ایران، لیبیا، صومالیہ، شام، یمن، عراق اور سوڈان شامل تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے یہ احکامات امتیازی سلوک کی بنیاد پر فوراً ہی عدالت میں چیلنج کر دیے گئے تھے تاہم ان کا یہ مؤقف امیگریشن کی مخالفت کرنے والوں کے نظریے کے ساتھ موافقت رکھتا ہے۔
سال 2021 میں صدر جو بائیڈن نے صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد یہ احکامات واپس لے لیے تھے۔
ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگس میں منعقد ہونے والی ریپبلکن یہودی اتحاد کی کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ ان کی جماعت کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے جنہوں نےحماس کے خلاف جنگ میں اپنی غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اپنے دوست اور اتحادی ملک اسرائیل کا اس طرح دفاع کریں گے جیسے پہلے کسی نے نہیں کیا۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع اسی طرح ہے جیسے ’مہذب اور وحشی کے درمیان لڑائی، جیسے شائستگی اور بدکاری کے درمیان، جیسے اچھائی اور برائی کے درمیان لڑائی ہو۔
کانفرنس کے دیگر شرکا نے امریکہ کے کالجوں میں یہود مخالف جذبات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ایسی یونیورسٹیوں کی فنڈنگ روکنے کی تجویز دی اور فلسطینی حامی غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کا کہا۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے