بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت: قرض سے تنگ لاچار باپ بیٹا فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا

بھارت کے شہر علی گڑھ کی ایک سڑک پر قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا۔

بھارتی میڈیا پر ایک مجبور اور لاچار قرض دار باپ کی اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں 45 سالہ راج کمار کو علی گڑھ کے ایک بس اسٹینڈ پر ’ بیٹا برائے فروخت ‘ کا بینر گلے میں لٹکائے غمگین انداز میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، بینر پر درج ہے کہ ’میرا بیٹا برائے فروخت ہے اسے میں بیچنا چاہتا ہوں‘۔

رپورٹ کے مطابق راج کمار نے گھر خریدنے کے لیے چندرا پال نامی شخص سے 50 ہزار روپے سود پر ادھار لیے تھے لیکن چندرا پال کی ہیرا پھیری کے بعد انہیں جائیداد اور پیسوں دونوں سے ہاتھ دھونا پڑا حتیٰ کہ وہ اس سے پہلے تک چندراپال کو 6 لاکھ روپے ادا کرچکے ہیں اور باقی ادائیگی کی کوشش کررہا ہے۔

راج کمار کا کہنا ہے کہ ’اب چندراپال مجھے میرے بچوں کے سامنے بے عزت کرتا ہے حتیٰ کہ اس نے مجھے اور میرے بچوں کو مار پیٹ کر گھر سے بھی باہر نکال دیا ہے، میرے پاس روزگار کا ذریعہ ہی صرف میرا رکشہ تھا اس رکشے کو بھی چندراپال نے مجھ سے چھین لیا، میں نے جب چندرا پال پر مقدمے کیلئے پولیس اسٹیشن گیا تو انہوں نے ایف آئی آر کاٹنے سے انکار کردیا.‘۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں باپ کی لاچارگی سے متعلق مزید بتایا گیا ہے کہ قرضے سے تنگ بھارتی شخص اب 8 لاکھ میں اپنا چھوٹا سا بیٹا فروخت کرنا چاہتا ہے‘۔