بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 70 سال کے نجیب رزاق کی حالت مستحکم ہے، بخار ہونے پر انہیں اسپتال لایا گیا تھا۔
ملائشیا کے سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق کرپشن الزامات پر 12 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم پر ایک عرصے سے چلنے والے بدعنوانی کے مشہور مقدمے کے فیصلہ میں انہیںسال2020میں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔
نجیب رزاق پر ملائیشیا برہیڈ ڈویلپمنٹ (ون ایم ڈی بی) کے سرکاری منصوبے پر ایک ارب ڈالر کی کرپشن کے الزامات عاید کیےگئے تھے ۔ اس گھپلے کا حتمی فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے ان پر فردِ جرم عائد کی تاہم 67 سالہ نجیب کو حکم امتناعی پر آزاد قرار دیتے ہوئے انہیں اپیل کا حق دیا گیا ہے۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ون ایم ڈی بی سے وابستہ ایک کنسورشیئم ، ایس آر سی انٹرنیشنل سے اپنے ذاتی اکاؤنٹ کے ذریعے قریباً ایک ارب ڈالر منتقل کئے تھے اور ان پرکرپشن کے سات الزامات بھی ثابت ہوگئے ہیں۔
اس کے بعد نجیب رزاق پر چار کروڑ نوے لاکھ ڈالر کا جرمانہ اور 12 برس کی سزا سنائی گئی ہے ان پر اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ اسکینڈل میں نجیب رزاق نے براہِ راست کردار ادا کیا۔