اسرائیلی وزیرِ اعظم کی ترجمان تل ہینرک غلطی سے غزہ کی صورتِ حال پر سب کچھ سچ بول گئیں۔
غزہ میں بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے سے متعلق سچ آخر کار الفاظ بن کر ان کی زبان سے باہر آ ہی گئے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ترجمان تل ہینرک نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں کسی اور کو نشانہ نہیں بنا رہا سوائے سویلینز کے۔
#لقطات | "إننا لا نستهدف أي أحد آخر سوى المدنيين".. المتحدثة باسم رئيس الوزراء الإسرائيلي Tal Heinrich، تقول نحن نستهدف المدنيين لتدارك حديثها مكملة بأنهم يستهدفون الإرهابيين.#فيديو #إيكاد pic.twitter.com/YsuYdadv2m
— EekadFacts | إيكاد (@EekadFacts) November 2, 2023
تل ہینرک کی زبان سے یہ الفاظ نکلے ہی تھے کہ وہ گڑبڑا گئیں، انہوں نے فوراً ہی بات کو گھما دیا اور کہنے لگیں کہ نہیں، نشانہ دہشت گرد ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فورسز غزہ کو مسلسل نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو ہو گئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔









