لاہور(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن آمد،وطن واپسی کے بعد نوازشریف کا مرکزی سیکریٹریٹ میں یہ پہلا دن تھا ،نوازشریف کی مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقاتوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ،مرکزی سیکرٹیریٹ آمد پر پارٹی صدر شہباز شریف نے دیگر راہنماؤں کے ہمراہ محمد نواز شریف کا استقبال کیا۔
محمد نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے ملاقات کی ،پارٹی صدر شہباز شریف نے قائد نواز شریف کو مرکزی سیکریٹریٹ آمد پر مبارک پیش کی ۔
ملاقات کرنے والوں میں خواجہ محمد آصف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال ،چیئرمن الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں۔اجلاس میں ملکی صورتحال اور پارٹی کی مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا









