اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ”سی پیک کے 10 سال“ کے عنوان سے رپورٹ کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سی پیک منصوبوں پر پیشہ ورانہ انداز میں کام جاری ہے، حکومت پاکستان سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے پرعزم ہے، سی پیک منصوبوں میں 85 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو روزگار ملا۔
انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبوں میں 25 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی،سی پیک منصوبوں سے پسماندہ علاقوں کی ترقی ہوئی، سی پیک کےتحت خصوصی اکنامک زونز کا قیام عمل میں آیا،صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور بااعتماد دوستی فروغ پا رہی ہے،وزارت اطلاعات کے ادارے پی ٹی وی، پی بی سی اور اے پی پی سی پیک منصوبوں کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کا ثبوت ہے۔
حکومت پاکستان سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے پرعزم ہے، مرتضیٰ سولنگی








