بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطہ، ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق

 

لاہور(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے قائدوسابق وزیراعظم نوازشریف اورسابق صدرو پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماوں نے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد آصف زرداری اور ان کے درمیان یہ پہلا رابطہ تھا جس میں آصف زرداری نے نوازشریف کو وطن واپسی کی مبارکباددی۔اس موقع پر ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔دونوں رہنماوں نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اہم فیصلے کرنے پر بھی اتفاق کیا۔