بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نے پریزائیڈنگ افسران سمیت پولنگ عملے کی فہرست مرتب کرلی

 

اسلام آباد: عام انتخابات کی تیاریاں تیز،الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کی فہرست مرتب کر لی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں کل 10 لاکھ 7 ہزار 361 افسران کو تعینات کیا جائے گا، پنجاب میں54 ہزار 706 پریذائیڈنگ افسران، 3 لاکھ 10 ہزار 968 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 1 لاکھ 60 ہزار 445 پولنگ سٹاف کو الیکشن ڈیوٹیاں سونپی جائیں گی۔ صوبے میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 26 ہزار 123 افسران کو تعینات کیا جائے گا۔

سندھ میں20 ہزار 315 پریذائیڈنگ افسران،1 لاکھ 62 ہزار 523 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور81 ہزار 262 پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا، جس سے صوبے میں افسران کی کل تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 100 ہو جائے گی۔

خیبرپختونخوا میں 16 ہزار 525 پریذائیڈنگ افسران، 1 لاکھ 85 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 50 ہزار 45 پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا، جس سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 66 ہزار 655 افسران ہوں گے۔

بلوچستان میں مجموعی طور پر 50 ہزار 491 افسران کو نامزد کیا جائے گا، جن میں 5 ہزار 266 پریذائیڈنگ افسران، 30 ہزار 150 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 15 ہزار 75 پولنگ عملہ شامل ہیں۔