بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرکٹ ٹیم متحد ، میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں، ذکا اشرف

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بھارت کے بورڈ نے پاکستان کا قومی ترانہ بجایا، ہم نے ملک کی عزت کےلیے کام کرنا ہے۔
میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عزت اور وقار سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے، انضمام الحق نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، شاہد آفریدی بھی ایک بڑا نام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپنر نے کمال کی بیٹنگ کی ہے، بابراعظم نے کہا ہے کہ فکر نہ کریں پوری ٹیم زور لگائے گی، بابراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم متحد ہے، اللہ پاک ٹیم کو کامیاب کرے گا، میچ میں ایک ٹیم نے جیتنا ہوتا ہے اور ایک ٹیم نے ہارنا ہوتا ہے، میری دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔