بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئین، قانون اور جمہوریت کے اصولوں کے ساتھ کھڑا ،،موشن پکچرز (ترمیمی) بل 2023ءکے بارے میں ایوان بالا جو بھی فیصلہ کرے گا، اس کا احترام کریں گے،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(ممتازنیوز)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ آئین، قانون اور جمہوریت کے اصولوں کے ساتھ کھڑا ہوں،موشن پکچرز (ترمیمی) بل 2023ءکے بارے میں ایوان بالا جو بھی فیصلہ کرے گا، اس کا احترام کریں گے،میں ساری عمر آئین قانون کے ساتھ کھڑا ہوں اور اس میں کبھی فرق نہیں آئے گا،منگل کووفاقی وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نےسینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹر رضا ربانی صاحب نے جن خدشات کا اظہار کیا، ان کی کوئی بنیاد نہیں،کابینہ کمیٹی رولز آف بزنس17(2) کے تحت قائم ہوئی ہے،کمیٹی بل تیار کرنے یا بل پیش کرنے کے لئے نہیں۔
نگراں وفاقی وزیرنے کہاکہ انتہائی ارجنٹ کیسز میں حکومت کو آرڈیننس جاری کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے ،آئین اور قانون نگران حکومت کو آرڈیننس جاری کرنے سے نہیں روکتا،آئین کے آرٹیکل 89 کے اندر بھی ایمرجنسی قانون سازی کی اجازت ہے،کابینہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کے فنکشنز میں مدد فراہم کرنے کے لئے ہے، کمیٹی کے اختیارات سپریم کورٹ یا ایوان بالا سے زیادہ نہیں، قانون سازی کے لئے یہ بات ضروری ہے کہ ہم جو بھی قانون سازی کریں گے وہ آئین و قانون سے بالاتر نہ ہو۔