لاہور(ممتازنیوز )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کا وفد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹیریٹ پہنچ گیا
ایم کیو ایم کا وفد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کرے گا
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وفد کا استقبال کیا
سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور مسلم لیگ (ن) کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل بلال اظہر کیانی بھی ایم کیو ایم کے وفد کا استقبال کرنے والوں میں شامل تھے
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی وفد کی قیادت کر رہے ہیں
ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال بھی وفد میں شامل ہیں









