بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا، ایک بارپھر دوست ممالک سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے بیرونی فنانسنگ گیپ ختم کرنے کےلیے ایک بار پھر دوست ممالک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کو 6.5 ارب ڈالر کے بڑے بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے جس کے باعث نگران حکومت نے سعودی عرب اوریواےای سمیت دوست ممالک سے پھر رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلامی ترقیاتی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورعالمی بینک سے بھی مدد لی جائے گی جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے ذریعے مالی گیپ کم ہونے کا امکان ہے۔
سالانہ 6 ارب ڈالر ہدف کے مقابلے 3 ماہ میں خسارہ 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا اور نگران حکومت کا اندازہ ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6 ارب ڈالر سےکم ہوکر ساڑھے 4 ارب ڈالر رہے گا۔
پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایکسٹرنل فنانسنگ کا پلان شیئر کیا ہے اور آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ گیپ کو کم کرنے کیلئے نجکاری تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے مشورہ دیا کہ حکومت عالمی بانڈ مارکیٹ میں بانڈ جاری کرنے کے آپشن پر بھی غور کرے۔