لاہور(ممتازنیوز )احسن اقبال سابق وزیر منصوبہ بندی و ترقی چین کی کیمونسٹ پارٹی کی دعوت پر ایشیائی ممالک کے راہنماؤں کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) فورم میں شرکت کے لئے تین روزہ دورہ پر چین روانہ ہوگئےوہ فورم کے افتتاحی اجلاس میں سی پیک کے موضوع پہ خطاب کریں گے۔ یہ فورم بی آر آئی کی دس سالہ تقریبات کا حصہ ہے۔
احسن اقبال بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) فورم میں شرکت کے لئے چین روانہ








