بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی آج صحافیوں سے مشاورت کریں گے

اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی آج صحافیوں سے مشاورت کریں گے

وسیع تر مشاورت کے سلسلے میں آج صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے پہلی ملاقات کریں گے

سینیٹر عرفان صدیقی مشاورت کے اس عمل کے تحت اے پی این ایس، سی پی این ای اور پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) سے پہلے ہی تجاویز مانگ چکے ہیں

صحافیوں اور زندگی کے مختلف طبقات سے مشاورت کا یہ سلسلہ اگلے کئی دنوں تک جاری رہے گا

سینیٹر عرفان صدیقی صحافیوں کی نمائندہ قیادت سے میڈیا اور اظہار کی آزادیوں کے فروغ، صحافیوں کی زندگی اور معاش کے تحفظ اور سازگار ماحول کی فراہمی کے حوالے سے امور پر مشاورت کریں گے

سینیٹر عرفان صدیقی عام انتخابات 2024 کے لئے پارٹی منشور کی تیاری کے سلسلے میں مختلف شعبوں کے نمائندوں اور نمائندہ تنظیموں سے مشاورت کر رہے ہیں

سینیٹر عرفان صدیقی نے گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بھی مشاورت کی تھی

پی ایف یو جے سے تجاویز کی روشنی میں مسلم لیگ (ن) کے منشور میں میڈیا کے فروغ کے لئے مستقبل کے پالیسی نکات مرتب کئے جائیں گے