بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیض حمید نے مجھے جیل بھیجا وہ آرمی چیف بننا چاہتا تھا‘علیم خان

ٹیکسلا(ویب ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے الزام لگایا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے آرمی چیف بننے کیلئے ہمارے خلاف کارروائیاں کروائیں‘جنرل (ر)فیض نے مجھے جیل بھیجا وہ آرمی چیف بننا چاہتا تھا، عمران خان جو کہتے تھے سب کو رلاؤں گا آج خود جیل میں بیٹھے رو رہے ہیں۔جمعرات کو ٹیکسلامیں خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہناتھاکہ عمران خان کو جب موقع ملا اس نے اپنی کارروائی کی‘ہم نے کبھی خواتین پر سیاست نہیں کی‘میری بیٹی کیخلاف مقدمات بنائے گئے اور جہانگیر ترین کے اہلخانہ کیخلاف پرچے کرائے گئے۔