اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کی ملاقات،پنجاب میں آئینی معاملات سمیت اہم امور ذیر غور آئے۔تفصیلات کے مطابق سرفراز چیمہ کی صدر مملکت سے ملاقات ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ملاقات میں پنجاب حکومت کی تشکیل کے حوالے سے معاملات پر غور کیا گیا،ذرائع کے مطابق گورنر نے صدر مملکت کو جاری آئینی بحران بارے آگاہ کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کی ملاقات








