بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں نوید کےوالد کو قتل کردیاگیا

پاکپتن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکپتن سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید کے والد رانا احمد علی کو ان کے گھر پر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ایم پی اے میاں نوید علی کے والد رانا احمد علی کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر پاکپتن میں قتل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ 4،5، گھنٹے پہلے پیش آیا۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لیگی ایم پی اے نویدعلی کے والد کے قتل پر اظہارافسوس کیا ہے۔ حمزہ شہباز نے نوید علی آرائیں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔حمزہ شہباز نے حکام کو ہدایت کی کہ قتل میں ملوث ملزمان کوفی الفور قانون کی گرفت میں لایاجائے، یہ پولیس کیلئے ٹیسٹ کیس ہے،ملزمان سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔دوسری طرف آئی جی پنجاب نے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سینئر افسران کو موقع پر پہنچنے کا حکم دے دیا۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حقائق سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔