اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔نیپرا نے مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس سے صارفین پر 32 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔واضح رہے کہ نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر 27 اپریل کو سماعت کی تھی۔
نیپرا نے بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی








