بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ریاض روانہ ہو گئے

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پرریاض روانہ ہو گئے ہیں۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم فلسطین میں حالیہ صورتحال پر منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران اجلاس میں شرکت کیلئے آئے مختلف سربراہانِ ممالک سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔