لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ شیخ رشید احمد کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پنڈی کاشیطان بے غیرت انسان وہ کہتاتھاکہ جیل میراسسرال اورہتھکڑی میرازیورہے،بے غیرت انسان جیل اگرتمہاراسسرال ہےتوتم سسرال جانے سے اتنے خوفزدہ کیوں ہو،
ہفتہ کولاہورمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ کل تم لاہورہائی کورٹ پہنچے ہوئے تھے کہ مجھے ضمانت دیں کوئی مجھے گرفتار نہ کرلےمجھے خطرہ ہے کہ مجھے گرفتارکرلیاجائیگاایک طرف تم کہتے ہوکہ تمہاراسسرال ہے دوسری طرف تمہاری حالت یہ ہے کہ جس دن تمہارابھتیجاگرفتارہوااس کے بعد تم گرفتاری کے ڈر سے اپنے گھرمیں نہیں سوئےاوراب تم ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے پہنچ گئے ہو،
انہوں نے کہاکہ تم چرب زبانی کرتے ہولوگوں کوگمراہ کرتے ہواورکہتے ہوکہ لانگ مارچ خونی لانگ مارچ ہوگا،میری بات سن لواگرتم نے اپنایہ بیان واپس نہ لیااوراپنے اس بیان پرمعذرت نہ کی اوراس بات کی حکومت اورقوم کویقین دہانی نہ کرائی کہ یہ لانگ مارچ پرامن ہوگاتومیری بات سن لومیں تمہیں گھرسے نہیں نکلنے دوں گاتم مجھے نہیں جانتے
تم چرب زبانی اوراس قسم کی گفتگو بڑے عرصے سے کرتے آرہے ہواوراس طرح کی لچھے دارباتیں کرکے تم لوگوں کوورغلاتے ہو،تم کہتے ہوکہ لوگ آگ لگانے کوتیارہیں کوئی آگ لگانے کوتیارنہیں کسی نے ایسی بات نہیں کی









