بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیل و حماس عارضی جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے عارضی جنگ بندی کے معاہدےکی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیل اورحماس کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدہ انسانی بنیادوں پر ہوا جس کے تحت امدادی سامان غزہ لے جانے کی اجازت ہو گی۔

قطری وزارتِ خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ امدادی سامان میں ایندھن کی ترسیل بھی شامل ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق پہلے مرحلے میں قید خواتین اور بچوں کی رہائی کا تبادلہ ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی قید سے 50 خواتین اور بچوں کو 4 دن میں رہا کیا جائے گا، اس دوران جنگ میں وقفہ ہو گا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس دوران اسرائیلی قید سے 150 فلسطینی بھی رہا کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 14 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 5500 بچے اور متعدد خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہیں۔