بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اتحادی ہمارے دوست اور بھائیوں کی مانند ،دن رات کام ،دوستوں کے مشوروں کاخیرمقدم کریں گے ،حمزہ شہباز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف سےا سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی،وفد میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، قمرالزمان کائرہ، رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ شامل تھے،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سید یوسف علی گیلانی اور دیگر شرکاء نے وزیراعلیٰ محمد حمزہ شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔ملاقات میں مل جل کر چلنے پر اتفاق رائے کا اعادہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے بھرپور تعاون کرنے پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اتحادی ہمارے دوست اور بھائیوں کی مانند ہیں

،رواداری اور احساس حقیقی سیاسی روایات ہیں،عہدے عارضی ہوتے ہیں۔انسانیت سے محبت ترجیح ہونی چاہیے،آئینی اور جمہوری اقدار کو مفاہمت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا،پنجاب کی ترقی کا سفر وہیں شروع ہو چکا ہے جہاں سے چار سال پہلے منقطع ہوا تھا،وقت کم ہے، دن رات کام کرنا ہوگا،دوستوں کے مشوروں کا خیر مقدم کریں گے،انہوں نے کہاکہ م سب ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے یکجا ہو کر کام کر رہے ہیں