بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان خودکش بمبار بن کر سسٹم پر گرنا چاہتے ہیں، حمزہ شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان خودکش بمباربن کرسسٹم پرگرنا چاہتے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب میں ایک ماہ سے آئینی بحران چل رہا تھا، وفاق سے میں نا مانوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا، عوام کی جیب پرڈاکہ ڈالا گیا اس کا حساب لیں گے، آٹا، چینی اور ادویہ کی کرپشن کا حساب ضرورلیں گے، ہم انتقام کی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔
اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے فیصل آباد میں چوہدری شیر علی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری شیرعلی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ملک کو سنگین مسائل کا سامنا ہے، چار سال میں ملک کا بیڑا غرق کیا گیا، نیا پاکستان نہیں پرانا پاکستان میں بہتری کریں گے، اتحادیوں کیساتھ ملک کر مسائل کا مقابلہ کریں گے۔
حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ملک کو بحرانوں سے نکال لیں گے، عمران خان نے خودکش جیکٹ پہن رکھی ہے، ہم سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کریں گے، ہم انتقام کی سیاست نہیں کریں گے۔
دریں اثنا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی صاحب، قمر زمان کائرہ صاحب اور حسن مرتضیٰ صاحب کا ملاقات اور وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے لئے تشریف آوری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اتحادی ہمارے دوست اور بھائیوں کی مانند ہیں، رواداری اور احساس ہی حقیقی سیاسی روایات ہیں۔